ملک بھر میں موٹروے ٹول  پلازوں پر ایمرجنسی لائن قائم

ملک بھر میں موٹروے ٹول  پلازوں پر ایمرجنسی لائن قائم

  

 اسلام آباد (این این آئی)نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس موٹرویز انعام غنی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں موٹرویز کے ٹول پلازوں پر ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے الگ لین متعین کردی گئی ہیں۔موٹرویز حکام کے مطابق اس سے قبل ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے دوران لمبی قطاروں میں ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیاں پھنس جاتی تھیں جبکہ فورسز کی گاڑیوں کو بھی انتظار کرنا پڑتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی موٹرویز کے ہنگامی اقدامات پر ایف ڈبلیو او کے خصوصی ایمرجنسی لائنز فوری طور پر قائم کی گئی ہیں جہاں سے ایمرجنسی وہیکلز بلا روک ٹوک گزر سکتی ہیں۔ایمبولینس اور فائر بریگیڈ وغیرہ بغیر ٹول ٹیکس دیے اور ٹول پلازہ پر قطار میں لگنے کے بجائے بغیر کسی رکاوٹ کے اس ایمرجنسی لین سے با آسانی گزرنے لگی ہیں تاکہ موجود مریضوں کو اور ایمبولینس کو اپنے مقام تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آئی جیز موٹرویز انعام غنی کے اس اقدام پر شہریوں کی بڑی تعداد نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یمرجنسی لائن قائم

مزید :

صفحہ اول -