قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

  قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

  

     اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے اجلاس دن گیارہ بجے قومی اسمبلی کے ہال میں ہو گا جس میں مجموعی طور پر 78 پارلیمنٹ اراکین پارلیمنٹ کو شرکت کی دعوت دی گئی جس کا تعلق حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین بھی شرکت کریں گے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اس کے علاوہ صدر آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میں اس اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت بھجوائی گئی اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق شرکاء کو قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جائیگی اس کے علاوہ اجلاس کو افغانستان کی صورت حال اور تحریک لبیک کے معاملے پر بھی بریفنگ دی جائیگی عسکری قیادت اور قومی سلامتی اداروں کے سربراہان افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورت حال، کالعدم تحریک طالبان پاکستان مذاکرات پر بھی اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے اور عوامی نمائندوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے مشیر قومی سلامتی کے علاوہ، خارجہ، داخلہ، دفاع اور امور کشمیر کے وفاقی سیکرٹریوں کو بھی اجلاس میں بریفنگ کیلئے بلایا گیا۔ 

قومی سلامتی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -