مسلم لیگ (ن) کا ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کا ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کرائے جائیں۔ د و سر وں پر ووٹ چوری کے الزام لگانے وا لے خود دھاندلی کے چیمپئن ثابت ہو گئے، ڈسکہ الیکشن انکوائری رپورٹ میں سچ سامنے آگیا، یہ مطا لبہ پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق سمیت دیگر رہنماوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران  کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا حالات کوکنٹرول کرنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔ عمران خان کو جو مینڈیٹ ملا یا دلوایا گیا وہ فیل ہوگئے۔ پاکستانی توچاہتے ہیں اگلا سورج طلوع ہونے سے پہلے یہ حکومت چلی جائے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن متحد ہوگئی ہے، الیکشن اصلاحات، نیب ترمیمی آرڈ یننس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا ایک موقف ہے۔ گلیوں،کوچوں میں جا کر زورلگانے کے بجائے عمران خان کو خود جانا چاہیے۔سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا عدم اعتماد، ایک آئینی و قانونی راستہ موجود ہے، ہمارے پاس اتنے ووٹ نہیں، حکومتی جماعت کے کریکس بڑے واضح ہوچکے ہمیں انتظارکرنا چاہیے، تمام تجربات کودیکھ چکے ہیں، عمران خان کی حکومت کو گرانے کیلئے ہم نے کوئی کھیل نہیں کھیلا، عمران خان خود ہی گڑھا کھود رہے ہیں۔ عدم مقبولیت انتہا کی طرف جا چکی ہے۔ جتھوں کے ذریعے حکومتیں گرانے کیخلاف ہیں، عمران خان خود ہی اپوزیشن سے رابطہ کرکے روڈ میپ بنائیں اورمستعفی جائیں، ایسا بھی تو ہو سکتا ہے ای وی ایم کوئی اوراستعمال کرجائے؟ بہتر ہے عدم استحکام کے بجائے خود ہی فیصلہ کرلیں، حکومتی اتحادیوں سے بھی گزارش کرتے ہیں ہماری بات پرغورکریں۔اس موقع پر سینیٹر مصدق ملک نے کہا جوریاست عوام کے تابع نہ ہو وہاں مہنگائی کیوں نہ ہو؟ اگریہ عوام کے تابع نہیں تو کس کے تابع ہیں؟ فرانس، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ، فلپائن، امریکہ نے ای وی ایم کواستعمال کرنا بند کردیا، یہ ای وی ایم اسلئے لائی جارہی ہے کہ حکومت عوام کے تابع نہ ہو، ہرسال مہنگائی 12 تا 14 فیصد تک ہورہی ہے، یہ ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ایم ایف کی تابع ہیں۔
ن لیگ مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -