چیف سیکریٹری سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  چیف سیکریٹری سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  

 لاہور(خصوصی رپورٹر)چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن  کے 4رکنی وفد نے سیکریٹری جنرل حسن اقبال کی سر براہی میں سول سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اورشوگرانڈسٹری کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ شوگر انڈسٹری کے جائز مسائل کے حل کیلئے اتفاق رائے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد کا تحفظ حکومت کا فرض ہے، شہریوں کو اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مکمل تعاون فراہم کرے گی، ملکی ترقی کیلئے صنعتکار حکومت کیساتھ ملکر کام کریں۔ وفد کے شرکاء حسن اقبال، محمد اسلم، محمد رفیق اور فیصل احمد نے ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومت کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف سیکرٹری

مزید :

صفحہ اول -