شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ واجبات کی ادائیگیوں سے محروم

شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ واجبات کی ادائیگیوں سے محروم

  

     لاہور (رپورٹ، یونس باٹھ)تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس ملازمین کئی روز گزرنے کے باوجود شہداء فنڈز سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی سے محروم ہیں جبکہ متاثرہ خاندانوں کو اب تک ذمہ داران کے خلاف کی جانیوالی کارروائی سے بھی بے خبر رکھا جارہا ہے اور ان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مستقبل سے بھی آگاہی نہیں دی جا رہی۔تفصیلات کے مطابق اپریل2001  میں تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا،لاہور پولیس نے انہیں ملتان روڈ پر ان کے مرکز کے قریب روکے رکھا اور آگے نہ بڑھنے دیا جس سے تصادم ہوا اور احتجاج کے دوران کانسٹیبل محمد افضل،کانسٹیبل محمد عمران سمیت کئی ایک اہلکار شہید ہوگئے،متاثرہ خاندان نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کی تدفین کے روزورثا کو50 ہزار روپے دئیے  گئے تا ہم بعد میں کسی نے آج کے دن تک یہ نہیں پوچھا کہ ان کا کیا حال ہے شہداء فنڈز میں سے ابھی تک ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔

شہید اہلکار

مزید :

صفحہ اول -