کورونا وبا سے مزید 11 اموات، 567 نئے مریض رپورٹ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 518 ہوگئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 240 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 918، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 497، خیبر پختو نخو ا میں ایک لاکھ 78 ہزار 512، بلوچستان میں 33 ہزار 325، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 393، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 103 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 492 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 10 لاکھ 57 ہزار 966 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 918 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 870 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر اب تک وائرس سے پنجاب میں 12 ہزار 943، سندھ میں 7 ہزار 582، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 765، اسلام آباد میں 944، بلوچستان میں 357، گلگت بلتستان میں 186 اور ا?زاد کشمیر میں 741 مر یض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا