انگلینڈ کو ہرانے کے باوجود جنوبی افریقہ T20ورلڈکپ سے باہر

  انگلینڈ کو ہرانے کے باوجود جنوبی افریقہ T20ورلڈکپ سے باہر

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز میچ کے بعد انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔شارجہ میں کھیلے جا نیوالے ٹی ورلڈکپ کے 39 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 189 رنز بنائے۔ اوپنرز ڈی کوک 34 اور ہینڈرکس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈوسن اور مارکرم کے درمیان سنچری سے زائد رنز کی پار ٹنر شپ بنی۔ دونوں بیٹرز نے بالترتیب 94 اور 52 رنز بنائے، معین علی اور عادل راشد نے 1،1شکار کیا۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا سکی۔ جیسن روئے 20 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، دیگر بیٹسمینوں میں بٹلر 26، معین علی37، بریسٹو 1، مالان 33، لیونگ سٹون 28، ووکس 7، مور گن 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میچ کے دوران آخری اوور میں ربادا نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، تبریز شمسی اور پر یٹو ر س نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ادھر ٹی 20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوران پاکستان کا مقابلے آسٹریلیا کیساتھ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ 2 میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ آج اتوار کو اس نے اپنا میچ سکاٹ لینڈ کیساتھ کھیلنا ہے۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں فیصلہ ہو گا کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آئے گی، اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو شکست دیتا ہے، تو با آسانی کوالیفائی کر جائیگا اور بھارت خالی ہاتھ گھر واپس جائیگا تاہم نبی الیون اگر کیویز کو پچھاڑ دیتے ہیں تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کیساتھ آئیگا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہت بہتر ہے۔

میچ

مزید :

صفحہ اول -