انفراسٹرکچر منصوبے ترجیح،مشکلات کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری:شاہ محمود قریشی

انفراسٹرکچر منصوبے ترجیح،مشکلات کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری:شاہ محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      ملتان(آئی این پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے، جنوبی پنجاب سیکر ٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائیگا، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو ملتان میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، معاون خصوصی جاوید اختر انصاری، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، ایم این اے ابرہیم خان، احمد حسن ڈیہڑ، ارکان اسمبلی قاسم عباس لنگاہ، محمد سلمان نعیم، سلیم اختر لابر، واصف مظہر راں، وسیم خان  بادوزئی، میاں طارق عبداللہ شریک تھے، اجلاس میں ترقیاتی منصو بوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت کا تمام مشکلات کے باوجود ترقی کا بھرپور سفر جاری ہے،عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنایا گیا ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ثمرات ملنے کا آغاز ہوچکا ہے، ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرایا جائے گا،  انہوں نے ہدایت کی کہ قومی تعمیر نو کے محکمے مقررہ وقت میں منصوبے مکمل کریں۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ اول -