پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 نومبر کو ہو گا، 18 بل قانون  سازی کیلئے پیش ہونگے، ذرائع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 نومبر کو ہو گا، 18 بل قانون  سازی کیلئے پیش ہونگے، ...

  

 اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10نومبر  بروز(بدھ)کو  ہو گا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  18 کے قریب بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے۔ بدھ کو ہونے  ہونے والے پارلمینٹ کے مشترکہ   اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے دو بل منظوری کے کئے پیش کئے جائیں گے، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا انتخابات میں استعمال  بھی انتخابی اصلاحات کے بلوں کا حصہ ہیں،ایسے 18 کے قریب بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے جو قومی اسمبلی نے پاس کئے لیکن سینٹ سے مقررہ وقت میں پاس نہ ہوسکے، مسلم عائلی قوانین کی دفعہ 7 میں ترمیم کا بل مشترکہ اجلاس میں پیش ہوگا،نجکاری کمیشن بل 2020، کاروباری کمپنیا ں بل 2021، محفوظ منتقلی رقوم بل 2021بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے،ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن بل 2021، قرضہ جات زرعی تجارتی و صنعتی بل 2021 بھی کاروائی کا حصہ ہوں گے جبکہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی بل 2021، پورٹ قاسم اتھارٹی بل 2021، پاکستان قومی جہاز رانی کارپوریشن بل 2021اور گوادر پورٹ اتھارٹی بل 2021پر بھی غور ہوگا۔ 

 مشترکہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -