وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہو گا۔ کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ کابینہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی،کابینہ ارکان کو مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس کے 9 نکاتی جاری ایجنڈ ے کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ کو وزارتوں اور اداروں میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی نشستوں پر بریفنگ دے گی کابینہ آئی سی ٹی کریمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ 2021 کی منظوری دے گی،برآمدی سیکٹر کے لیے گیس اور آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی کابینہ ایجنڈے میں شامل جبکہ کابینہ این ٹی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کی تقرری میں عبوری توسیع کی منظوری دے گی،ٹیکس قانون میں تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل کی گئی،کابینہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں پی ٹی ڈی سی کی اراضی پرائیویٹ سیکٹرکولیزپردینے کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
وفاقی کابینہ