برسراقتدارآتے ہی نیب بند  کر دینگے، شاہد خاقان کا اعلان

  برسراقتدارآتے ہی نیب بند  کر دینگے، شاہد خاقان کا اعلان

  

 اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے اگر(ن) لیگ کی حکومت ہوتی تو ڈالر 110 ا ور 115 کا ہوتا، پٹرول کی قیمتیں کم ہو تیں۔ ایک انٹرویومیں شاہد خاقان عباسی نے کہا پٹرول کی قیمتیں بڑھنا حکومت کی کوتاہی ہے۔انہوں نے اعلان کیا ہم حکومت میں آتے ہی نیب کو بند کریں گے، چیئرمین نیب سمیت تمام اہلکار جنہوں نے احتساب کا ڈرامہ رچایا ان کیخلاف کمیشن بنے گا۔ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن نے نمبر پورے کرنے ہیں تاہم 10 بندے نیب اور 10 بندے ایف آئی اے اٹھوا لے گی۔پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو سینیٹ میں لائے جہاں اپوزیشن کی اکثریت ہے۔

شاہد خاقان

مزید :

صفحہ اول -