مہنگائی پوری دنیا کامسئلہ،یہاں اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، شہباز گل 

  مہنگائی پوری دنیا کامسئلہ،یہاں اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں، شہباز گل 

  

ڈجکوٹ(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مہنگائی پر اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بھی غریب کے ساتھ کھڑے ہیں اور مہنگائی پوری دنیا میں ہے لیکن ہم لوٹ مار نہیں کر رہے۔مہنگائی پر بات کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی پر اپوزیشن کی چیخیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر سندھ میں اکتوبر میں شوگر ملز چل جاتی تھی لیکن ابھی تک نہیں چلی ہیں اور سندھ حکومت جان بوجھ کر ملز نہیں چلا رہی تاہم پنجاب میں 15 نومبر سے شوگر ملز چلنا شروع ہو جائیں گی اور چینی کے بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

شہباز گل 

مزید :

صفحہ اول -