پی ٹی آئی پہلی حکومتوں کا بو یا  کا ٹ ر ہی ہے، فر خ حبیب

 پی ٹی آئی پہلی حکومتوں کا بو یا  کا ٹ ر ہی ہے، فر خ حبیب

  

فیصل آباد (آئی این پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فر خ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگا ئی  پرپوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت پہلی حکومتوں کا بو یا ہوا کا ٹ ر ہی ہے،مہنگا ئی صرف پاکستان میں نہیں ہو ئی پوری دنیا  میں مہنگا ئی کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹا، کوویڈ19کے دوران بہتر حکمت عملی سے معیشت کو چلا یا، پاکستان کی جی ڈی پی 4فیصد بڑھی  حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پیدا شدہ صورتحال کا احساس ہے، اسی لئے حکومت کم آمدنی والے اور غریب افراد کو مہنگائی کی لہر سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، حکومت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پیدا شدہ صورتحال کا احساس ہے، اسی لئے حکومت کم آمدنی والے اور غریب افراد کو مہنگائی کی لہر سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ہفتہ کو میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 1 کروڑ20لاکھ خاندانوں کو احساس راشن کارڈز کی فراہمی کیلئے 120 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت انہیں آٹا، دالیں، گھی، چاول، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے 30 فیصد سستے داموں پر مہیا کی جائیں گی۔

فر خ حبیب

مزید :

صفحہ اول -