مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے عمران خان سے نجات ضروری، بلاولبھٹو

مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے عمران خان سے نجات ضروری، بلاولبھٹو

  

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے چھٹکارے کیلئے عمران خان سے نجات ضروری ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے سٹی رتو ڈیرو میں واقع بپڑ محلے میں سٹی صدر ممتاز عاربانی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں پر مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کے حل کے حوالے سے فوری ہدایات دیں۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا یہ سال ترقی کا ہوگا مگر یہ سال تو مہنگائی کا ثابت ہوا، یوٹرن لینا عمران خان کی عادت ہے۔ عملی طور پر ترقی کے اپنے تمام دعووں سے یوٹرن لے کر عمران خان مہنگائی کے راستے پر ملک کو ڈال چکے ہیں، مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان سے نجات ضروری ہے۔ وزیراعظم کو بھگانے سے ہی ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک کو خوش حالی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہیں۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -