ڈی ایچ اے بہاولپور ڈیلر ایسوسی ایشن الیکشن کیلئے کمیٹی قائم، خلیل احمد چیئرمین نامزدد

ڈی ایچ اے بہاولپور ڈیلر ایسوسی ایشن الیکشن کیلئے کمیٹی قائم، خلیل احمد ...

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی ایچ اے بہاول پور ڈیلرز(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 ایسوسی ایشن، چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹرلفٹینٹ کرنل خلیل احمد متفقہ طور پر نامزدکردئیے گئے۔ڈی ایچ اے بہاولپور رجسٹرڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاول پور الیکشن 2021 کے لئیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایچ اے بہاول پورکے تمام متحارب گروپس کی تحریری نامزدگی کی روشنی میں درج ذیل الیکشن کمیٹی کے اراکین منتخب کئے گئے جو دو ماہ کے اندر الیکشن برائے صدارت کروائیں گے۔ جس کے مطابق ڈاکٹر لیفٹینٹ کرنل  خلیل احمد(ر)چیئرمین، محمدجوادمالک بندیشہ سینئر وائس چیرمین، غلام حیدر وائس چیئرمین، حافظ صلاح الدین جنرل سیکریٹری، محسن عباس صفوی خازن، ایگزیکٹو ممبران تنویراشرف رامے اور ملک فاروق احمد کومقررکیاگیا۔

چیئرمین نامزد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -