شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،ڈاکٹراختر ملک

 شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح،ڈاکٹراختر ملک

  

  ملتان ( سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سروسز ان کی دہلیز پر فراہمی حکومت(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 کی اولین ترجیح ہے ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ فراہمی و نکاسی آب کا ہے رواں مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ریکارڈ 190 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ واسا صوبائی حلقہ پی پی 219  میں واٹر سپلائی، سیوریج کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرے اور تمام منصوبوں میں بہترین کوالٹی آف ورک کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونین کونسلز 46 اور 56 میں واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا  ناصر اقبال، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام و دیگر افسران سمیت اہل علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اختر  ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -