حلقہ کی تمام محرومیاں ختم کرنیکا پلان تیار، پیر ظہور قریشی
محسن وال (نمائندہ پاکستان)مونسپل سروسز کو بہترین بنانے کے لیے پیر ظہور حسین قریشی ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پانی و بجلی کی زیر صدارت بہاالدین زکریاہال (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
بلدیہ میاں چنوں میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیر ظہور حسین قریشی نے کہاکہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود تحصیل بھرمیں جو ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں ماضی میں اس کی کہیں مثال نہی ملتی اندورن شہر میں 10کروڑ روپیکی لاگت سے منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچ گئے جبکہ 3کروڑ روپے کے منصوبے ابھی جاری ہیں اور اگلے سالوں میں مزید ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ سال 2019میں میاں چنوں کی عوام کے لئے انڈر پاس منصوبہ کے لئے 35کروڑ روپے رکھے گئے تھے لیکن نیسپاک نے اس منصوبہ کی لاگت 70کروڑروپے ظاہر کردی ہے لہذا اس منصوبے کی بقیہ رقم حکومت پنجاب اگلے بجٹ میں رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے پاس سیوریج کی صفائی کے لئے صرف ایک جیٹنگ اور ایک سکر مشین تھی جو کہ میاں چنوں شہر کی ضرورت اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ناکافی تھیں لہذا اس اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے سے 2کروڑ روپے مالیت کی جیٹنگ اور سکر مشین منظور کروالی گئی ہیاور سیوریج لائنوں کی صفائی کے لئے وینچنگ مشین بھی جلد منظور کروالی جائے گی پیر ظہور حسین قریشی نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ اور تلمبہ روڈ کی سٹریٹ لائٹس کیلئے 3کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کردی گئی ہے پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈ جبکہ دوسرے مرحلہ میں تلمبہ روڈ پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی اس موقع پر چیرمین بلدیہ چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوامی خدمت کے لئے ہمارے آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف خانیوال چوہدری جمشید شوکت وائس چیئرمین بلدیہ با محمد رمضان رسول ممبران میونسپل کمیٹی میاں چنوں ایاز محمود گیلانی میاں مسعود خالد ایڈوکیٹ۔ چودھری محمد طارق۔چوہدری وقاص احمد۔محمد شہبازبزمی۔ آصف شہزاد ببی۔ ملک محمد آصف۔آصف گجر۔ محمد ارشد۔ منیر آسی سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد جمیل سابق یونین ناظم شیخ سجاد احمد لیگل ایڈوائزر بلدیہ مہر اشرف سیال ایڈووکیٹ ۔چوہدری عاصم شہزاد ایڈووکیٹ۔ چوہدری شاہد محمود ایڈووکیٹ۔ملک عبدالوحید۔صدرکیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن میاں چنوں چوہدری ممتاز احمد کے علاوہ انجمن تاجران کے عہدیداران چوہدری ریاض احمد جتالہ۔ملک محمد نعیم اور چوہدری ندیم اکرم کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی۔
ظہور قریشی