میاں چنوں میں وارداتیں، شہریوں کا جنڈیالی روڈ پر دھرنا

میاں چنوں میں وارداتیں، شہریوں کا جنڈیالی روڈ پر دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 محسن وال،میاں چنوں (نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی) جنڈیالی بنگلہ کے رہائشیوں نے ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید احتجاج(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
 کیا،مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی،تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ جنڈیالی بنگلہ کے رہائشیوں نے ڈکیتی و چوری کی مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،مظاہرین نے دھرنا دے کر جنڈیالی بنگلہ روڈ کو  بند کردیا،مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ شہری ڈاکوؤں کے نرغے میں ہیں اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کرنے میں بری طرح ناکام ہے،عوام لاکھوں کی نقدی و قیمتی اشیاء اور مویشیوں سے محروم ہورہے ہیں،مظاہرین نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دھرنا