جعلی ”ایپ“بناکر لوٹ مار، نوسرباز وں کاگروہ سرگرم

جعلی ”ایپ“بناکر لوٹ مار، نوسرباز وں کاگروہ سرگرم

  

کرم پور (نمائندہ پاکستان) جعلی ”ایپ“ بناکرم پور اور گر د و نواح سے کروڑوں روپے فراڈ کرکے لوٹ لینے کے بعد ”ایپ“ بند کردی۔ ”ایپ“ پر لالچ دیا جاتا(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

 تھا کہ آپ 20ہزار جمع کروائیں 20ڈالر یومیہ آپ کو ملیں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرم پور اور گرد نواح کے علاقوں سے سینکڑوں لوگوں نے کروڑوں روپے جمع کروا رکھے ہیں۔ لوگوں نے کاریں،موٹر سائیکل،زیور اور دیگر اشیاء فروخت کرکے انوسٹمنٹ کرنی شروع کردی ہے۔ کچھ دنوں تک تو لوگوں کو یومیہ رقم ملتی رہی بعدازں ”ایپ“ بند کردی اب مسیج آرہا ہے کہ 20فیصد جمع شدہ رقم کا جمع کرائیں اور اپنی رقم وصول کرلیں اور اب کچھ دنوں سے فنی خرابی کا مسیج چل رہاہے۔ اس دو نمبر ایپ پر سینکڑوں لوگوں نے کروڑوں روپے جمع کرارکھے ہیں، ایپ کمپنی نے کروڑوں روپے لوٹ کر ایپ بند کردی ہے۔ جس سے لوگوں کے کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ ایپ نامعلوم لوگوں کی طرف سے بنائی گئی ہے نہ اس کا ایڈریس ہے اور نہ ہی مالک نام ہے۔ جبکہ دئے گئے ہیلپ لائن نمبر بھی پاکستانی نہ ہیں۔ جو کہ غیر ممالک کے لگتے ہیں۔ تمام خط و کتابت مسیج کے ذریعے ہو تی ہے۔ اور ایپ پر آئن لائن خریدو فروخت کی جاتی ہے ۔ متاثرہ لوگوں محمد اجمل،عبدالرزاق،محمد اسد،مجاہد،محمد رحمان،اور دیگر  نے وزیر اعظم پاکستان،اور سائبر کرائم،ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جعلی ”ایپ“

مزید :

ملتان صفحہ آخر -