مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن تیز،چینی،گھی برآمد

مختلف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن تیز،چینی،گھی برآمد

  

بہاولپور،کوٹ ادو(بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ  رپورٹر)ڈویژن بھر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

میں ذخیرہ اندوزوں  کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیاگیا، بڑی تعداد میں ذخیرہ شدہ چینی اور گھی برآمدہوا۔تفصیل کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پر انتظامیہ نے منچن آباد سے 5875 من گھی اور 11 ہزار 100 من چینی، حاصل پور سے 275 من چینی، بہاولنگر سے 300 من چینی 250 من گھی،یزمان،اوچ شریف اور سٹی بہاولپور میں مختلف مقامات سے چینی کے چھپائے گئے 1000ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئی۔اور ذخیرہ کرنے والے سٹورز کو سیل کر دیا گیا حکومت پنجاب کی طرف سے چینی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات پر کو ٹ ادو انتظامیہ متحرک ہو گء ہے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور  زائد نرخوں پر چینی فروخت کرنے والے 3دکاندارں کاشف الیاس کیپکو روڈ، طارق خان بخآری روڈ   اور خرم کریانہ سٹور فیصل کالونی کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرا دیئے جبکہ تحصیل دار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کوٹ ادو نے محمود کوٹ شہر میں قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اور چینی کی ناجائز منافع خوری پر دکان دار عبدالجلیل کے خلاف تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کر ادیا

ذخیر اندوز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -