پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اجلاس 

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اجلاس 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کا اجلاس جمعہ کے روز صوبائی صدر اچک خان کی زیرصدارت باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی ایڈوائزر تیمورباز خان اور عوامی نیشنل پارٹی کی سیکرٹری یوتھ افیئرز ثناء گلزار نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا صوبائی جنرل سیکرٹری نعمان شیر نے پیش کیا جس کے بعد تفصیلی بحث ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اراکین مرکزی کونسل کیلئے درخواستیں صوبائی جنرل سیکرٹری نعمان شیر کے پاس جمع کراسکتے ہیں جس کیلئے آخری تاریخ 7 نومبر بروز اتوار مقرر کی گئی ہے۔ درخواست کے ساتھ سٹوڈنٹ کارڈ، شناختی کارڈ، ممبرشپ کارڈ اور ایک عدد تصویر لانا لازمی ہوگا۔کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر کے دورے کئے جائیں گے جس کیلئے شیڈول جلد جاری کیا جائیگا۔ آرگنائزنگ کمیٹیاں 26نومبر 2021ء تک تمام تنظیمی ڈھانچہ مکمل کریں اور رپورٹ صوبائی جنرل سیکرٹری کے پاس جمع کرائیں۔ اجلاس میں تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام اضلاع متعلقہ جائنٹ سیکرٹریز و نائب صدور کے پاس تنظیمی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کرائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -