عرفان آفریدی کا عادل قتل کیس کی مکمل و شفاف انکوائری کا مطالبہ 

عرفان آفریدی کا عادل قتل کیس کی مکمل و شفاف انکوائری کا مطالبہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے مطالبہ کیاہے کہ باڑہ شلوبر آفریدی قوم سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ عادل قتل کیس کی مکمل و شفاف انکوائری ہونی چاہئے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، آئی جی پولیس معاملے کو سنجیدگی سے حل کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چارروزقبل پشتخرہ پولیس اہلکار نے ناکے پر موٹرسوارعادل کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاجوکہ ماوائے قتل کے زمرے میں آتاہے یہ مثالی پولیس کاپہلاواقعہ نہیں ماضی میں حوالات میں قیدیوں پرتشددکی ویڈیوبھی منظرعام پرآچکی ہیں ہماری پولیس کوخصوصی تربیت کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ عادل کاقتل اسکے خاندان کیلئے بڑاصدمہ ہے پیپلزپارٹی اس مشکل گھڑی میں غمزدہ لواحقین کیساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -