گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایبٹ آبد نے تعلیمی میدان میں اعلیٰ مقام حاصل کیا:سپیکر

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایبٹ آبد نے تعلیمی میدان میں اعلیٰ مقام حاصل ...

  

    ایبٹ آباد (نیوزرپورٹر)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج نواں شہر ایبٹ آباد میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا اور کالج ہذا کے اندر نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا. اس موقع پر انہوں نے کالج مے اساتذہ اور طالبات سے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج ہذا نیمختصر سی مدت میں تعلیم کے میدان میں اعلی مقام حاصل کیا. یہاں کے اساتذہ نے انتہائی محنت اور جذبے کے ساتھ بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا. ہماری انہی بچیوں نے آگے جاکر نہ صرف خود معماران قوم بننا ہے بلکہ قوم کی آنے والی نسلوں کو بہترین تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا ہے. پاکستان تحریک انصاف جب سے حکومت میں آئی ہے تب سے ہم نے صحت اور تعلیم کو اولین فوقیت دی ہے. انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر برائے اعلی تعلیم تھا تو ایبٹ آباد میں پہلی یونیورسٹی کا قیام ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا. ہم نے اپنے ضلع میں بچوں کے لیے آٹھ دس کالج قائم کئے, تمام بوائز و گرلز سکولوں کو اب گریڈ کیا, حال ہی میں گرلز ہائی سکول میرپور اور نمبر 3 بوائز سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دلوایا. انکی عمارات تیار ہیں اور اگلے ہفتے انکا افتتاح بھی ہوجاے گا.نواں شہر گرلز کالج کے لیے بس اور ہاسٹل کی مد میں فنڈز دییے اور انکی ایکڈیمک بلاک بھی بنا دی گئی ہے. انہوں نے کالج کی پرنسپل پروفیسر غزالہ کرن اعوان کی جانب سے لایبریری, سپورٹنگ سٹاف کی بھرتی و دیگر مسائل کی طرف نشاندہی پر کہا کہ وہ چیف پلیننگ آفیسر کو کالج بھیجنگے جو کالج کے ساتھ بیٹھ کر تمام ضروری منصوبوں کی تفصیل حاصل کرینگے اور انشا اللہ اگلے صوبائی بجٹ میں ان تمام کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاے گا. انہوں نے بچیوں کو اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے اور زندگی کی دوڑ میں سب سے آگے بڑھنے کی تلقین کی اور ساتھ میں یہ یقین دلایا کہ کالج کی تمام ضروریات کو پورا کرنا ان پر قرض ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -