اے ٹی پی کا بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوارورں کا اعلان 

اے ٹی پی کا بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوارورں کا اعلان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات امن  ترقی پارٹی اویس خان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے  امیدواروں کا اعلان کر دیا جب کہ سینکڑوں افراد کو ٹکٹ جاری کردیئے، انہوں نے کہا کہ یوتھ کونسلرز، تحصیل چیئرمین اور جنرل کونسلرز کو ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں جن میں نعیم اللہ جان، فاران خان، اصغر علی، ارباب راشد، صدیق احمد، محمد سلیم، قیصر خان، عبید انور، نیاز علی شاہ، محمد آصف، محمد نجمان، سجاد احمد،محمد نعیم، آصف خان، اعجاز احمد اور تاج محمد کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے، گھر گھر، انصاف، اختیار اور احتساب کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے،'' عوامی اختیار۔ایک بار'' ہے ھمارا بیانیہ ہے، جب عوام کو اختیار ملے گا تو دھوکہ دہی اور ناانصافی ختم ہو گی۔عوام مشاورت، اقتدار، اور اختیار میں برابر کے شریک ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عوامی اختیار کی آواز پہنچ چکی ہے، لوگ تیزی سے امن ترقی پارٹی کا ساتھ دیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -