سابق میڈیکل ٹیکنیشن مثل خان انتقال کرگئے
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) سپرنٹینڈنٹ آف پولیس اطلس خان کا بھائی جب کہ مولانا شاہجہان اور زاہدخان کاوالد سابق میڈیکل ٹیکنیشن مثل خان بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز عبدل خیل لکی مروت میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔