کینال روڈ پر ترقیاتی کام شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

  کینال روڈ پر ترقیاتی کام شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر) کینال روڈ پشاور جاری ترقیاتی کام شہریوں کے لئے قاتل بن گیا جس پر عوام نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی کینال روڈ پر بہادر کلے کے قریب نکاسی آب کے لئے کھدائی کا کام جاری ہے جو شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب کو 9 بجے عسکری بینک مال روڈ کے گریڈ ون کے آفیسر اختر زیب مذکورہ روڈ سے گزر کر موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں بڈھ بیر جا رہے تھے کہ نکاسی آب کے گہرے گڑھے میں موٹر سائیکل سمیت گر گئے جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے جس کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ مقام پر جاری کام سست روی کا شکار ہے اور مزید حادثات پیش آنے کا خدشہ موجود ہے جس سے انسانی جانیں ضائع ہوگی جس پر خیبر پختونخوا حکومت اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فوری نوٹس لیں جبکہ اختر زیب کے ورثاء کو معاوضہ فراہم کیا جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -