سپیکر مشتاق احمد غنی کا لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت

سپیکر مشتاق احمد غنی کا لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



ایبٹ آباد(نیوزرپورٹر)کچھ عرصہ پہلے بیجو بلولیا ضلع ایبٹ آباد کے مقام پر شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلایڈنگ کے باعث گھر منہدم ہونے کی وجہ سے محمد طفیل نامی شخص اپنے چار بچوں اور بیوی سمیت جان بحق ہوگیا تھا. سپیکر مشتاق احمد غنی تب حادثے کے مقام پر پہنچے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی. آج انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور متاثرہ خاندان کو واحد زندہ بچ جانے والی بچی کی تعلیم و کفالت کے لیے پندرہ لاکھ روہے کا امدادی چیک دے دیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد حسان احسن بھی موجود تھے.