پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا 

پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت کے پشاور کے علاقہ اندرون شہر میں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کو مشکلات سے دو چار کردیا گیس نہ ہونے کے باعث اہل پشاور مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں لانے پر مجبور ہیں اہل پشاور نے اس سلسلے میں حکومت سے نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اندرون شہر کے علاقہ لاہوری گیٹ اور ملحقہ علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ سے علاقہ مکین عاجز آگئے ہیں علاقہ میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے امور خانہ داری میں شدید مشکلا ت درپیش ہیں جبکہ علاقہ مکین مہنگے داموں ایل پی جی اور لکڑیاں لاکر امور نمٹانے لگے اہلیان علاقہ کے مطابق باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں اسکے باوجود گیس کا غائب رہنا سمجھ سے بالاتر ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے علاقہ میں گیس کی فراہمی فوری ممکن بنانے کیلئے من و عن اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -