نااہل حکمرانوں سے نجات کی تحریک جاری ہے‘ ادریس ساگر 

نااہل حکمرانوں سے نجات کی تحریک جاری ہے‘ ادریس ساگر 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ادریس ساگر نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کی تحریک جاری ہے پی ڈی ایم کو پوری قوم کا اعتماد ہر سطح پر حاصل ہے پاکستانی قوم نواز شریف کو اس بدبودار اور ناکام نظام سے نجات کے طور پر دیکھ رہے ہیں پارٹی رہنماوں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے اپنے  ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کارکنان سلیکٹڈ حکومت سے قوم کو نجات دلانے تک تحریک جاری رکھیں گے۔ مسلم لیگ ن کسی غیر جمہوری عمل کی ہر گز حمایت نہیں کرے گی اور موجودہ حکمرانوں سے نجات آئینی و قانونی راستے سے ہی یقینی بنائی جائے گی جمہوری اقتدار کے تحفظ کا جو درس ہمیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے دیا ہے اسے ہمیشہ سامنے رکھ کر پارٹی نے تمام سیاسی امور انجام دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مہنگائی کم کرنے کی بجائے اس میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کو بہت مایوس کیا ہے  حکمران بیرونی ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے اپنی عوام کے حقوق غصب کررہے ہیں۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے عوام مہنگائی کی وجہ سے اپنی بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں عوام مہنگائی کے چکی میں بری طرح پس رہے ہیں اور ان کے مسائل کا کوئی سیاسی حل نظر نہیں آرہا  اس وقت صرف پی ڈی ایم نہیں پوری قوم عمران نیازی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -