چینی قیمتوں میں استحکام‘ محکمہ خوراک افسران کا بازاروں کا دورہ

چینی قیمتوں میں استحکام‘ محکمہ خوراک افسران کا بازاروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک عاطف خان، سیکرٹری فوڈ خوشحال خان، ڈائریکٹر خوراک کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان،راشننگ کنٹرولر مردان آفتاب عمر کی خصوصی ہدایات پر فوڈ انسپکٹر محسن نثار اور دیگر افسران نے مردان شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور چینی کی قیمت میں استحکام کیلئے غلہ منڈیوں میں ہول سیل چینی کی فروخت کا جائزہ لیاجبکہ بازاروں میں مختلف دکانوں پر پرچون کے نرخ کو بھی چیک کیا گیا اس موقع پر محکمہ خوراک افسران نے شہریوں کو جلد سبسڈی ریٹ پر چینی کی دستیابی کا یقین دلایا بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں ڈسٹرکٹ کنٹرولر مردان آفتاب عمر کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے افسران روزانہ کی بنیاد پر غلہ منڈیوں اور چینی ڈیلروں کو چیک کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اعلان کردہ نرخ پر چینی مل سکے چینی ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہا کہ اگلے چند روز میں سرکاری چینی 90 روپے کلو میں فروخت ہونا شروع ہو جائے گی اور ضلع بھر میں اس کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔