پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،رحمت علی مہمند

پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،رحمت علی مہمند

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی خبروں کی ترید اور مذمت کرتا ہوں شبقدر پی ٹی آئی کارکنان نے جھوٹی خبروں کو ہوا دیکر میرے اور  مسلم لیگ ن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے قائد مسلم لیگ نواز شریف انکے خاندان اور دیگر قائدین نے پاکستان کی سالمیت ترقی و خوشحالی کے لئے بہت قربانیاں دیں مسلم لیگ ن کے قائدین نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی میاں محمد  نواز شریف کی سنہری دور میں کوئی چیز مہنگا نہیں تھا آٹا چینی گھی دالیں ادویات بجلی سوئی گیس پیٹرول سستے داموں عوام کو با آسانی پہنچ رہی تھے عوام کو تمام سہولیات مہیا ہوتے تھے مسلم لیگ ن کے قائدین نے مثالی حکومت کرکے کروڑوں عوام کے دل جیت لئے میاں نواز شریف دور حکومت میں نہ سرکاری آٹے کی ضرورت تھی نہ چینی کی ہزاروں کلومیٹر موٹر ویز بنی پنڈی اسلام آباد میٹرو۔ لاہور میٹرو ملتان میٹرو اور میٹرو لاہور بنی طلبا کو سکالر شپ لیپ ٹاپ ملے دس ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی محب وطن لیڈر میاں محمد نواز شریف کی سنہری دور میں 50 نئے ہسپتال بنے یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل شبقدر کے صدر رحمت علی مہمند نے شبقدر میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائیں اس موقع پر سینیر رہنما مسلم لیگ ن نور احمد مہمند شبقدر کابینہ کے دیگر عہدیدار ملنگ ماما۔ اجمل خان ادریس خان۔ بختور شاہ جمعہ گل شیر عالم مزمل خان اور دیگر بھی موجود تھے مسلم لیگ ن تحصیل شبقدر کے صدر رحمت علی مہمند نے بتایا کہ پی ٹی آئی شبقدر کے کارکنان اور عہدیداران نے میرے اور مسلم لیگ ن کے خلاف سوشل میڈیا پر جو خبر تیزی کیساتھ پھیلا کر ہوا دی وہ سراسر جھوٹی خبر ہے میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا نہ پی ٹی آئی میں شامل ہو ریا ہوں رحمت علی مہمند اور نور احمد مہمند نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مسلم لیگ ن تحصیل شبقدر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہا ہے تحصیل نظامت کیلئے رحمت علی مہمند نور احمد مہمند اور ملنگ ماما نے کاغذات نامزدگی وصول کر دئیے ہیں جبکہ جنرل کونسلر یوتھ کونسلر کسان کونسلر کے لئے بھی کارکنوں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ شبقدر کے تمام علاقوں کے عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا ساتھ دیں ان شا اللہ شبقدر کے عوام کو مسائل اور مشکلات سے باہر نکالیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -