نوشہرہ میں ہندو برادری کی تہوار ہولی کے سلسلہ میں تقریب 

نوشہرہ میں ہندو برادری کی تہوار ہولی کے سلسلہ میں تقریب 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے کنٹونمنٹ بورڈدفتر میں ہندوں برادری کی ہولی تہوار کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کنٹونمنٹ بورڈ ایگزیکٹیو آفیسر ذوفشاں منظورنے ہندو برادری کے رہنماؤں میں مٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ مینارٹی کے نومنتخب ممبر وقاص  پرویز، دلراج خان، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ زیارت گل، کلیم الاسلام بھی موجود  تھے سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ محسن خان نے کینٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار پر ان کو مبارکباد دی ایگزیکٹیو آفیسر ذوفشاں منظور نے ہندو برادری کے رہنماؤں سے تقریب کے دوران بتایا  پاکستان کے بننے میں اقلیتوں کا بہت بڑا کردار رہا ہیں ہمیں ہر خوشی مل جل کر منانی چاہیے اس سبز پرچم کے تلے ہندو مسلم سکھ ایک ہیں پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کے لئے ہمیں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا  ہندو برادری ماؤں بہنوں کو اس تہوار  کے موقع پر اپنی طرف سے دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -