پرویز خٹک کل قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ادارہ جاتی پریکٹس کا افتتاح کرینگے

پرویز خٹک کل قاضی میڈیکل کمپلیکس میں ادارہ جاتی پریکٹس کا افتتاح کرینگے

  

   پبی (نما ئندہ پاکستان)وفاقی وزیر برائے دفاع  پرویز خان خٹک قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں  بروزپیر 8 نومبر سے ادارہ جاتی پریکٹس کا باقاعدہ افتتاح کر ینگے۔ اس سلسلے میں پیر کے روز افتتاحی تقریب منعقد کی ہے جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاع  پرویز خان خٹک ہونگے چیئرمین بی او جی پروفیسر ڈاکٹر نور الایمان نے بی او جی ممبران کی مشاورت سے باضابطہ طورپر ہسپتال میں شام کے اوقات میں ادارہ جاتی پریکٹس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد احمد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد خان نے ہسپتال میں آئی بی پی (ادارہ جاتی پریکٹس) کے لیے ضروری اقدامات کر لئے ہیں مزید برآں بورڈ کی طرف سے ہدایات جاری ہوئے ہیں کہ جن ڈاکٹرز پر ادارہ جاتی پریکٹس لازمی ہے تو وہ ہسپتال سے باہر پرائیویٹ پریکٹس نہیں کرسکتے ایسے ڈاکٹرز جن پر ادارہ جاتی پریکٹس لازم ہے اور اگر وہ ہسپتال سے باہر پرائیویٹ پریکٹس جاری رکھتے ہیں تو ان پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی  یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ادارہ جاتی پریکٹس کے اوقات کار دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے ہونگے۔ ادارہ جاتی پریکٹس میں متعدد شعبہ جات عوام الناس کی سہولت میسر کریں گے جن میں میڈیسن، کارڈیالوجی، آرتھوپیڈک، سرجری، گائنی، پیڈذ میڈیسن، پیڈز سرجری، پیتھولوجی، ای این ٹی، اپتھلمولوجی، انیستیزیا، ریڈ یولوجی اور سائیکیٹری وغیرہ شامل ہیں۔ عوام الناس کو شام کے اوقات میں مناسب   فیس پر ماہر ڈاکٹرز /کنسلٹنٹ سے مستفید ہونگے اور صحت سہولت پروگرام کے ذریعے مفت آپریشن اور ادویات (داخل مریضوں کے لیے) کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -