پبی،نامعلوم چوروں نے دن دیہاڑے گھر کا صفایا کردیا 

پبی،نامعلوم چوروں نے دن دیہاڑے گھر کا صفایا کردیا 

  

پبی (نما ئندہ  پاکستان) پبی میں امن اومان کی بگڑتی ہو ئی صورتحال دن دیہا ڑے پبی کے محلہ طا ئزئی نمبر2 میں نا معلوم چوروں نے طالش حمید کے گھر گھس کر لاکھوں روپے کی نقدی سو نا کے زیورات اور قیمتی سا مان لے اڑے اس سے قبل بھی ان کے خا ندان سے دو مر تبہ چوری ہو ئے لیکن ابھی تک پو لیس نے اس میں ملو ث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے تفصیلات کے مطابق پبی میں امن وامان کی بگڑتی ہو ئی صورتحا ل سے عوام شد ید پر یشان ہیں جمعہ کے روز دن دیہا ڑے نا معلوم چورپبی کے محلہ طا ئزئی نمبر2 میں طا لش حمید کے گھر میں گھس کر کمروں اور الماریوں کے تا لے توڑ کر ان کے گھر سے 3 تو لہ سو نا کے زیورات ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سا مان چوری کر کے لے اڑے چوری شدہ سامان کی ما لیت9 لا کھ روپے بتا ئی طلاش حمید نے کہا کہ بروز جمعہ نماز عصر کے بعد میری بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ قر یبی میرے بڑے بھا ئی کے گھر گئی تھی جب میری بیٹی ماں کی ادویات لا نے کے لئے گھر گئی تو اس وقت نا معلوم چوروں نے گھر کا صفا یا کیا تھا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی دو مر تبہ میرے بھتیجے کے دکان سے دو مر تبہ چوری ہو ئی لیکن اس میں بھی ابھی تک پو لیس نے کسی ملز م کو گرفتار نہیں کیا  ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -