نوشہرہ،ضلعی انتظامیہ کا مختلف بازاروں کا دورہ،قیمتوں کا جائزہ

نوشہرہ،ضلعی انتظامیہ کا مختلف بازاروں کا دورہ،قیمتوں کا جائزہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور کمشنر پشاور ڈویڑن ریاض خان محسود کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کاروائیاں, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم قراۃ العین وزیر (مس وزیر) نے ہمراہ ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر نو شہرہ شبیر احمد کے نوشہرہ کینٹ اور جہانگیرہ میں چینی کی مصنوئی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے متعدد ڈیلرز کے دوکانوں اورگوداموں کو چیک کیا.تاکہ کسی بھی عارضی گرانفروشی سے نمٹا جاسکے۔ دوران کاروائی حاجی لیاقت نوشہرہ کینٹ اور امتیاز جنرل سٹورز جہانگیرہ کے گوداموں میں ذخیرہ شدہ چینی کی بھاری کھیپ پکڑی گئی جوکہ ریکارڈ کیمطابق کئی روز سے ذخیرہ کیا گیا تھا تاکہ مصنوعی بحران پیدا کرکے مذکورہ مقدار کو مہنگا فروخت کرکے ناجائز منافع کما سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم قراۃ العین وزیر (مس وزیر) نے خیبر پختونخواہ چینی ایکٹ 2021کے تحت کاروائی کرکے لیاقت ڈیلر کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کیا تاکہ اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جاسکے جبکہ امتیاز جنرل سٹورز جہانگیرہ کا گودام سیل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ دوران چیکنگ تمام دوکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ کوئی بھی دوکانداران عارضی چینی بحران کا سبب نہ بنیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -