نوشہرہ،جائیداد تنازعہ  فائرنگ سے 1 جاں بحق،2 زخمی

نوشہرہ،جائیداد تنازعہ  فائرنگ سے 1 جاں بحق،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ جائیداد  تنازعے پر فریقین کے درمیان اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ریسکیو نوشہرہ نے زخمیوں  اور ڈیڈ باڈی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق نوشہرہ مصری بانڈہ  سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو بلٹ انجری کی کال موصول ہوئی ایمرجنسی کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر بمہ ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئے اطلاعات کے مطابق زمینی تنازع  کے باعث ایک راہ گیر  سمیت 2 افراد گولی لگنے سے کی وجہ سے شدید زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر جاں بحق  ولایت خان عمر 52 سال سنہ مصری بانڈہ اور ذکریا عمر 05 سال  سنہ مصری بانڈہ  گولی لگنے سے شدید زخمی ریسکیو نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد NMC ہسپتال جبکہ ڈیڈ باڈی کو DHQ ہسپتال منتقل کیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی *