موجودہ حکومت دشمنان اسلام کی خوشنودی کاذریعہ ہے‘ بلقیس مراد 

موجودہ حکومت دشمنان اسلام کی خوشنودی کاذریعہ ہے‘ بلقیس مراد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)  حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام آرکائیوز ہال میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ میری ذمہ داری کے عنوان پر خصوصی پروگرام کیا اور کہا آج کے حالات میں نوجوانان اسلام کو سنت نبوی کی تعلیمات کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے اور نصاب تعلیم میں ایسی باتیں لازمی ہونی چاہئے جس سی ہمیں آج کل کے حالات کی مطابقت سے اتباع رسول ﷺ کو لازم و ملزوم قرار دیا جائے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیے ناظمہ صوبہ بلقیس مراد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے جہاں دنیا میں شر اور فساد پیدا کیا وہیں پر اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم اس کو اپنی دعوت کا ایک بہترین ذریعہ بنا سکتے ہیں۔ یاسمین بانو نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے شرکاء سے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان ایک ایسی جماعت ہے جو موروثیت سے پاک ہے، جو ہمیشہ مشکل وقت میں سب سے آگے رہی ہے،انہوں نے شرکاء سے خصوصی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیے اس قافلہ حق میں ہمارا ساتھ دیں۔ کانفرنس کے اختتام میں ناموس رسالت ﷺ پر قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی عدالت کے فیصلوں پر کسی بھی بیرونی فرد یا قوت کو مداخلت کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کیغدار ہیں۔ قانون ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کو ختم کرنے کے بجائے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ BLASPHAMY کاقانون منظور کرے تاکہ آئندہ کوئی کسی بھی نبی و پیغمبر جیسی عظیم ہستیوں کی شان میں۔گستاخی کی جرأت نہ کرسکے