پی ٹی آئی جلسہ میں آج عوام کا سمندر قابل دید ہوگا غلام بلال جاوید 

پی ٹی آئی جلسہ میں آج عوام کا سمندر قابل دید ہوگا غلام بلال جاوید 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سینر تاجر رہنما غلام بلال جاوید نے گزشتہ روز غلام حسین چاند کی رہائش گاہ پر پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا،عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا،چائے چاول چینی اور پیٹرول کے نرخوں کے پیچھے اپنے اعمال چھاپانے والے یہ پی ڈی ایم کے قائدین اب عوام کو مزید گمراہ نہ کریں۔عوام کا سونامی آج مخالفوں کی نیندیں اڑا دے گا۔پی ٹی آئی کا ورکر آج بھی پارٹی کیساتھ مخلص ہے اور آئندہ بھی مخلص رہے گا،آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا،وزیر اعلی اور ان کی ٹیم کی خدمات قابل تحسین ہیں،پی ٹی آئی کا پشاور کو بی آر ٹی کی شکل میں تحفہ ایک منہ بولتہ ثبوت ہے،خیبر پختونخواہ کی تاریخ میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا پی ٹی آئی کی حکومت میں ہوا ہے،غلام بلال نے پارٹی ورکرز کو کہا کہ صرف پارٹی ٹکٹ لینے اور عہدے لینے کی دوڑ میں نہ لگے رہیں   اور فوٹو شیشن اور آٹھ دس بینر پر خوش نہ ہوں بلکہ عملی کام کریں اور آج جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت کر کے اپنے قائد عمران خان کے ویژن کی تکمیل کریں۔غلام بلال جاوید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت زیادہ ہو رہی ہے اس کرونا وبا سے بڑے بڑے ملک اپنی معیشت برقرار نہ رکھ پائے پاکستان نے تو بڑی بہادری سے اس وبا کا مقابلہ کیا جس کو کہ پوری دنیا نے سرِاہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بہت اچھی پالیسی مرتب کرتے ہوئے عوام کو مکمل لاک ڈان سے بچائے رکھا۔غلام بلال جاوید نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی عوام کو صحت انصاف کارڈ پر ساتھ لاکھ روپے مل رہے ہیں جو کہ ایک غریب آدمی  کیلے بہت بڑا تحفہ ہے انشاللہ یہ کارڈ اب ہر پاکستانی کیلے بنے گا،وزیر اعلی محمود خان اب جلد تعلیم کارڈ متعارف کروانے جا رہے ہیں انشاللہ نیا پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور اچھے دن آگئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -