پنجاب حکومت نے 11افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

پنجاب حکومت نے 11افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

  

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے 11افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن میں تقرری کے منتظر جاوید اختر محمود کو سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب، تنویر اقبال تبسم کو سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب، ناصر محمود بشیر کو ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،عائشہ غضنفر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،جنت حسین نیکو کارہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ننکانہ صاحب،احسن رضا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب،میاں محمد نذیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شیخوپور،ایڈیشنل کمشنر لاہور امان انور قدوائی کی نو روزہ ایکس پاکستان لیو منظور،عبد اللطیف کو ڈپٹی سیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب،شفاعت علی کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ جنوبی پنجاب اورآصف محمودکو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینا ت کر دیا گیا۔

 تقروتبادلے

مزید :

صفحہ اول -