واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے  میں محفل میلاد

 واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے  میں محفل میلاد

  

 واشنگٹن (آئی این پی) واشنگٹن میں پاکستان کے  سفارت خانے میں  محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی میزبانی سفیر پاکستان کی اہلیہ، محترمہ زنیرہ اسد خان نے کی۔معروف نعت خواں بشمول پاکستان کی نامور اداکارہ  ریما خان، ڈی سی، میری لینڈ اور ورجینیا ایریا سے تعلق رکھنے والی شخصیات،سفارتخانہ کے حکام کی بیگمات کے علاوہ پاک امریکی کمیونٹی کی اراکین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اہلیہ سفیر پاکستان زنیرہ اسد خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں یوم ولادت آنحضرت محمدؐکے پر مسرت موقع پر شرکا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔شرکا ء نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی، نعت خوانی کی اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر دعا سمیت درود و سلام بھی پیش کیا گیا۔

 محفل میلاد

مزید :

صفحہ اول -