ٹیکساس،امریکہمیں کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

ٹیکساس،امریکہمیں کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8افراد ہلاک،سیکڑوں زخمی

  

       ٹیکساس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ ہیوسٹن میں تیسرے سالانہ ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق میوزک فیسٹیول میں 50 ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور بھگدڑ اس وقت مچی جب لوگوں نے سٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 بھگدڑ/ 8ہلاک

مزید :

صفحہ اول -