خیبر،کیمسٹس اور سول انتظامیہ کے مابین ٹیکسوں بارے احتجاج کی ڈیڈ لائن ختم،میڈیشن مارکیٹس احتجاجا بند

  خیبر،کیمسٹس اور سول انتظامیہ کے مابین ٹیکسوں بارے احتجاج کی ڈیڈ لائن ...

  

      خیبر (بیورو رپورٹ)لنڈی کوتل میڈیسن کمپنیوں اور سول انتظامیہ کے ساتھ دو دن کی ڈیڈ لائن ختم میڈیسن مارکیٹس احتجاجاً بند. مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے احتجاج میں سیاسی اتحاد بھی شامل جبکہ جمرود کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی نے پیر کے دن سے ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا کمپنیوں کی طرف سے ادویات پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا. فضل الرحمن آفریدیعوام پر مسلط نااہل حکومت نے بجاء ٹیکس وصولی ناجائز ہے. انضمام کے وقت فاٹا کو پانچ سال کے لئے ہر قسم ٹیکس سے مستثنٰی حاصل ہے. حکومت پرائیوٹ کمپنیوں کی اضافی ٹیکس غیر قانونی ہے. شاہ حسین شینواری صدر سیاسی خیبرلنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر اسپتال میڈیسن مارکیٹ اور لنڈی کوتل بازار میڈیسن مارکیٹ احتجاجاً بند ہونے سے مریضوں کو ادویات لینے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی کیمپ سے فضل الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے صدر شاہ حسین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیسن پر اضافی ٹیکس لینا انضمام کے وقت کئے گئے معاہدوں کے برعکس ہے کیونکہ پانچ سال کے لئے سابقہ فاٹا ہر قسم ٹیکس سے مستثنٰی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنی اضافہ ٹیکس ہمیں ہرگز منظور نہیں حکومت کیمسٹ اینڈ ڈراگسٹ کو ریلیف فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ غریب عوام و مریضوں کو سستی داموں پر مارکیٹ میں دستیاب ہو انہوں نے کہا کہ لوکل مارکیٹ میں ادویات کی کمی ٹیکس اضافی کے باعث ہوا ہے.میڈیسن کمپنیوں نے سپلائی بند کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے ضروری میڈیسن مارکیٹ میں موجود نہیں اس لئے مریضوں اور انکے رشتہ داروں کے ساتھ جھگڑے شروع ہو گئے ہیں وہ کہا جائے اور کس سے فریاد کریں سول انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر مسئلہ حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لیتی واضح رہے کہ آج صبح ایک بچہ جھٹکے کی حالت میں اسپتال ایمرجنسی لایا گیا جہاں پر معمولی والیم کی انجکشن نہ ہونے اور مارکیٹ کی احتجاجاً بندش کے باعث پشاور ریفر کیا گیا.

مزید :

صفحہ اول -