علی پور روڈ، بس کو حادثہ، تین افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

علی پور روڈ، بس کو حادثہ، تین افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)قومی شاہراہ پر مظفرگڑھ علی پور روڈ،موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق 15 زخمی، ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق علی پور مظفرگڑھ روڈ پر چندربھان نالہ کے قریب موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں شادی خیل کمپنی کی مسافر بس جس میں 45 افراد سوار تھے الٹ گئی  جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ہیں،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے فوری طور پر 4  ایمبولینس اور فائر وہیکل جائے حادثہ پر بھیج دیں،اور پولیس کو بھی اطلاع کر دی،ریسکیو ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو ورک شروع کر دیا ہے اور 15 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ہے۔

جاں بحق

مزید :

صفحہ اول -