کنگن پور،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،باپ بیٹا جاں بحق، ڈرائیور فرار

  کنگن پور،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر،باپ بیٹا جاں بحق، ڈرائیور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     کنگن پور،چونیاں (سپیشل رپورٹر،نامہ نگار) الہ آباد دیپالپور روڈ نزد تاج محل میرج ہال کے سامنے نواحی گاؤں حسنہ کا رہائشی پولیس ملازم نعیم اپنے بیٹے صہیب کو موٹر سائیکل پر سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے دونوں کو کچل ڈالا دونوں باپ اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا حادثہ کا شکار پولیس کانسٹیبل نعیم تھانہ الہ آباد میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا یاد رہے اسی جگہ پر پہلے بھی کئی حادثے رونما ء ہو چکے ہیں جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ڈی ایس ٹریفک پولیس قصورسے مطالبہ کیا ہے کہ عوام ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہیں کنگن پور بائی پاس نہر سے لے کرگہلن بائی پاس روڈ تک جتنے بھی کٹ ہیں سب کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے کیونکہ اس روڈ پر چھ کالجز ہیں کٹ بند کرنے سے عوام ون وے کی خلاف نہیں کریں گے اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں گی۔ 
دو جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -