خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی،اب پاکستان کو بدلیں گے،مراد سعید

خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی،اب پاکستان کو بدلیں گے،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز   مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام وزیراعظم پاکستان   عمران خان کے منشور کا حصہ ہیں۔وزیر اعظم نے غریبوں کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ بات  مانسہرہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا عزم کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سچے عاشق رسول ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کی بات کی ہے۔  مراد سعید نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں ہر شہری کو صحت کا رڈ کی سہولت میسر ہے اور ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں موجودہے، جبکہ کراچی میں عوام کو ریسکیو 1122 کی سہولت میسر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔وزیر مواصلات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پولیس ریفارمز کے ذریعے اس شعبہ میں اصلاحات کرکے پولیس کو بدلا اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملیں اپوزیشن لیڈروں کی ملکیت ہیں اور انہیں چاہیئے کہ وہ عوام کو سستی چینی مہیاکریں۔  مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں بجلی اور گیس کے متعلق بیس بیس سال کے معاہدے کئے گئے،جو آج مہنگائی کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج موجودہ حکومت اشیائے ضروریہ سستی کرنے کیلئے اقدامات کر رہی  ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو بدل دیا ہے اور اب پاکستان کو بدلیں گے۔ 
مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -