’ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے ہار گئی تو پھر ۔۔‘میچ سے قبل شعیب اختر نے خبردار کر دیا 

’ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے ہار گئی تو پھر ۔۔‘میچ سے قبل شعیب اختر ...
’ اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان سے ہار گئی تو پھر ۔۔‘میچ سے قبل شعیب اختر نے خبردار کر دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا ایک نہایت اہم میچ آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے جارہاہے جس پر بھارتیوں کی نظریں ٹکی ہیں کیونکہ اگر نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کی چھٹی لیکن اگر افغانستان نے کامیابی سمیٹ لی تو بھارت ورلڈ کپ میں اِن ہو جائے گا تاہم شعیب اختر نے اس اگر مگر کو سامنے رکھتے ہوئے بڑے خطرے کا اظہار کر دیاہے ۔

یو ٹیوب پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کو افغانستان کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تو بہت سارے سوالات کھڑے ہوں گے ، بھارت کی قسمت اب نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میں ہے، اگر کیویز میچ ہارتے ہیں تو پھر بہت سے سوالات کھڑے ہوجائیں گے،میں آپ کو اسی چیز کے حوالے سے خبردار کررہا ہوں، مجھے خطرہ ہے کہ یہ ایک اور ٹرینڈنگ ٹاپک نہ بن جائے، میں کسی تنازع کا شکار نہیں ہونا چاہتا مگر نیوزی لینڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے جذبات کافی بلند ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کیوی ٹیم افغانستان سے بہت بہتر ہے، اگر وہ اچھے نہیں کھیلے اور ہار گئے تو پھر مسئلہ کھڑا ہوجائے گا، اگر ایسا ہوا تو کوئی بھی سوشل میڈیا کو نہیں روک سکے گا، ہمیں یہ باتیں چیزیں مدنظر رکھنا ہوں گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سنہری موقع ہے ، گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی فائنل فور میں جگہ بنا چکا، ٹیم نے اپنے ابتدائی تمام چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 Expert Opinion -