عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون سے حملہ ، وزیر اعظم محفوظ رہے ، گارڈز زخمی 

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون سے حملہ ، وزیر اعظم ...
عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون سے حملہ ، وزیر اعظم محفوظ رہے ، گارڈز زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی کے گھر پر بارودی ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا ، حملے میں عراق کے وزیر اعظم محفوظ رہے جبکہ ان کے گارڈ ز زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عراقی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں وزیر اعظم کے گھر کا کچھ حصہ اور ایک گاڑی متاثر ہوئی ، گرین زون میں واقع وزیر اعظم کے گھر پر ڈرون حملہ آج صبح کیا گیا ، تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عراق کے وزیر اعظم کے گھر پر حملے کی مذمت کی گئی ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ عراق کے مرکز میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ، عراق کی خود مختاری اور آزادی برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں ، حملے کی  تحقیقات کے لئے  عراقی سکیورٹی فورسز کو مدد کی پیشکش کی ہے ۔

سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل  علی شامخانی نے بھی عراقی وزیر اعظم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حملے کی کوشش ایک نئی بغاوت ہے ، اس نئی بغاوت کی معلومات غیر ملکی تھنک ٹینکس سے ہی ملنی چاہئے۔