سپین میں طیارے کی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ ، موقع کا فائدہ اٹھا کر 20 مسافرغائب ہو گئے پھر مریض کے ساتھ کیا گیا ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

سپین میں طیارے کی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ ، موقع کا فائدہ اٹھا ...
سپین میں طیارے کی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ ، موقع کا فائدہ اٹھا کر 20 مسافرغائب ہو گئے پھر مریض کے ساتھ کیا گیا ؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپین میں ایک طیارے کو طبی بنیادوں پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی لیکن مریض مسافر کی ہسپتال منتقلی کے دوران 20 دیگر مسافر موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی طور شہر میں داخل ہوکر غائب ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکی رپورٹ کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر مراکش سے ترکی جانے والے طیارے نے سپین کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور مریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم جب طیارے نے دوبارہ پرواز بھرنا چاہی تو 20 مسافر کم تھے جن کے بارے میں خدشہ تھا کہ وہ مریض مسافر کی ہسپتال منتقلی کے دوران ایئرپورٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 مسافروں کو حراست میں لے لیا تاہم باقی مسافروں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 4 گھنٹے کی ناکام تلاش کے بعد طیارے نے اپنی منزل کی جانب پرواز بھرلی اور ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا۔دوسری جانب جس مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی اسے ڈاکٹرز کی جانب سے صحت مند قرار دیئے جانے کے بعد پولیس نے مسافر کو غیرقانونی امیگریشن میں معاونت کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

پولیس تفتیش کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی تاکہ طیارہ سپین میں اترے اور وہ لوگ غیرقانونی طور پر سپین میں داخل ہوجائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -