کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، لیکن جب پولیس نے گرفتار کیا تو ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر ہر کوئی دہل گیا 

کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، لیکن جب پولیس نے گرفتار کیا تو ایسی وجہ ...
کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، لیکن جب پولیس نے گرفتار کیا تو ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر ہر کوئی دہل گیا 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حسین آباد میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران ان کا کاروبار تباہ ہوگیا جب کہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا، حالات سے تنگ آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مزید :

قومی -