نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار کا بیان سامنے آ گیا

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار کا بیان ...
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیدار کا بیان سامنے آ گیا
سورس: Twitter/@ACBofficials

  

دبئی (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی اہم میچ سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینیجر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم  کے میڈیا مینیجر عبد اللہ خان پختانی کا کہنا ہے کہ محمد نبی الیون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کا سامنا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس میچ کو صرف ایک میچ کی طرح ہی دیکھتے ہیں اور آج کا میچ صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کھیلا جائے گا۔عبد اللہ خان پختانی کا  مزید کہنا تھا کہ ہم پر کوئی  بھی دباؤ نہیں ہے، میچ ضروریات کو مد نظررکھتے ہوئے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  بھارت کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے  افغانستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کا انتظار کرنا ہو گا اپنا 8 نومبر کو ہونے والا نمیبیا کے خلاف آخری میچ بھی جیتنا ہوگا۔اگر نیوزی لینڈ آج ہونے والے میچ میں افغانستان کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام اُمیدوں پر  پانی پڑ جائے گا اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -